یوسف رضا گیلانی انٹرپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ  سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس  کا بانی چیئرمین نامزد کر دیا گیا۔یہ عالمی فورم سیئول (جنوبی کوریا) میں قائم ہے دنیا بھر میں پارلیمانی مکالمے کو فروغ دینے، پائیدار ترقی کے اہداف کو آگے بڑھانے اور اہم عالمی چیلنجز جیسے کہ موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، اور پانی کی قلت پر بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے وقف ہے۔یہ اہم فیصلہ چیئرمین سینیٹ کے حالیہ کامیاب دورہ کوالالمپور، ملائشیا کے دوران کیا گیا