اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل

     اسلام آباد (یواین پی)اسلام آباد میں بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے۔ جمعہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق مشیر چیئرمین سینیٹ میاں خرم رسول نے کہا انٹر پارلیمنٹری سپیکرز کانفرنس پاکستان کے لئے ایک تاریخی اور سفارتی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے جس میں دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے سپیکرز، ڈپٹی سپیکرز اور پارلیمانی نمائندگان کی شرکت کریں گے