اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں اور قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ صدر آصف زرداری نجی دورے پر آسڑیا گئے ہوئے ہیںجہاں سے ان کی واپسی تک یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر رہیں گے۔سپیکر سردار ایاز صادق قائم مقام صدر کے فرائض ادا کررہے تھے ۔چیئرمین سینیٹ کمبوڈیا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں ۔صدرِ آصف علی زرداری کی وطن واپسی تک سید یوسف رضا گیلانی قائم مقام صدر کی آئینی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔صدر آصف زرداری نجی دورے پر آسڑیا گئے ہوئے ہیں۔