اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے ۔دورے کی دعوت روس کی فیڈریشن کونسل کی چیئرپرسن ویلنٹینا مٹوینکو نے دی تھی ۔روس پہنچنے پر چیئرمین سینیٹ کا استقبال روسی فیڈریشن کونسل میں روس پاکستان فرینڈ شپ گروپ کے سربراہ مستقل شیزو ولادمیر نے کیا۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن کو روس کے دورے سے متعلق انٹرویو بھی دیا ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان کے پارلیمانی تعلقات بہت مضبوط ہیں‘ہم ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔