حماد اظہر کا 9 مئی کے مقدمات میں پشاور ہائیکورٹ درخواست ضمانت دائر کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے 9 مئی کے مقدمات پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کے مطابق درخواست ضمانت پشاور ہائیکورٹ میں دائرکی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق حماد اظہر کی درخواست ضمانت کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، حماد اظہر نے کہا ہے کہ مشکلات کے باوجود عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری و سینئر قانون دان سلمان اکرم راجا سے حماد اظہر نے مشاورت کی ہے، وکلا نے حماد اظہرکی درخواست ضمانت کے لیے پٹیشن کی تیاری شروع کر دی ہے۔