پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی درخواست ضمانت پر سماعت19نومبر تک ملتوی

لاہور(آئی این پی )لاہورجناح ہائوس حملہ اور جلائوگھیرائو کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت19 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔حماد اظہر کے سینئر وکیل دلائل کیلئے پیش نہیں ہوئے اورمعاون وکیل نے پیش ہو کر دلائل کیلئے مہلت مانگی جس کے بعد عدالت نے ضمانت کی درخواست پر سماعت 19 نومبر تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی،عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمہ کا ریکارڈ طلب کر لیا۔حماد اظہر نے جیل سے سکندر ذولقرنین سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے ضمانت کی درخواست دائر کررکھی ہے جس میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ سیاسی بنیاد پر تین سال کی تاخیر سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو ضمانت پر رہائی دی جائے ۔تفتیشی افسرکے مطابق ملزم جناح ہاوس حملہ کیس میں ملوث ہے،ملزم تین سال نو مئی کے مقدمات میں اشتہاری رہا ہے ۔ جناح ہائو س جلائوگھیرائو کا مقدمہ تھانہ سرور روڑ پولیس نے درج کررکھا ہے،جناح ہاوس حملے کا تھانہ سرور روڑ میں مقدمہ نمبر 96/23 درج ہے،پی ٹی آئی رہنمائوں اور کارکنان پر جناح ہاوس پر حملے کا الزام ہے۔