جیل میں سہولیات کی فراہمی ،حماد اظہر نے عدالت میں درخواست دائر کر دی

 لاہور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے جیل میں سہولیات کی فراہمی کیلئے لاہور کی عدالت میں درخواست دائر کر دی ،جیل میں کتاب لکھ رہا ہوں ، ایک کرسی اور میز فراہم کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں اپنے حالات پر کتاب لکھ رہا ہوں،مجھے میں کئی مسائل کا سامنا ہے۔مجھے سابق وزیر اعظم زولفقار علی بھٹو کے سیل میں رکھا گیا ہے،جیل کے سیل میں دو کیمرے لگے ہوئے ہیں،باتھ روم استعمال کرتے ہوئے کیمرہ کی نظر رہتی ہے ،کیمرے کے ڈر سے کپڑوں سمیت نہاتا ہوں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی میرے جیل سیل سے سی سی ٹی وی کیمرے اتارے جائیں،جیل میں نہ بیڈ ہے نہ بستر ہے میں فرش پر سوتا ہوں،اب تو فرش پر سونے کی عادت ہو گئی ہے۔ میں ایک کتاب لکھنا چاہتا ہوں ،مجھے جیل سیل میں ایک کرسی اور میز فراہم کی جائے،انہوں نے کہا کہ بستر اور بیڈ نہ ملے تو خیر ہے ،مجھے کرسی اور میز لازمی دی جائے،چاہتا ہوں میرے کتاب کو آنے والی نسلیں پڑھیں ۔