حماد اظہر کی ضمانت کی درخواست پر پولیس کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم

لاہور(آئی این پی )انسداد دہشتگردی عدالت میں جناح ہائوس حملہ اور جلائو گھیرا ئوکے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی،دورانِ سماعت پراسیکیوشن نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کر لی۔ عدالت نے پولیس کو مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے حماد اظہر کی ضمانت کی درخواست انتظار میں رکھ لی۔