لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر وائرل

لائبہ خان کے برائیڈل شاور کی تصاویر وائرل

پاکستانی ٹی وی اداکارہ لائبہ خان نے چند روز قبل مدینہ منورہ میں نکاح کیا، جس کے بعد شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوا۔

 ان کے برائیڈل شاور کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس میں اداکارہ اپنی بہن اور قریبی دوستوں کے ساتھ خوشی کے لمحات انجوائے کرتی نظر آ رہی ہیں۔لائبہ خان نے اس موقع پر بلیک فلور لینتھ میکسی پہنی، جس کے نیٹ ٹاپ پر نفیس سیکوئنز اور موتیوں کا کام کیا گیا تھا۔ انہوں نے ہلکی جیولری اور نرم نیوڈ میک اپ کے ساتھ اپنا لک مکمل کیا، جبکہ چمکتا ہوا سلور ٹیاڑا ان کے لباس کو مزید نمایاں کر رہا تھا۔ اداکارہ نے ابھی تک اپنے شوہر جواد کی شناخت یا تفصیلات عوام کے ساتھ شیئر نہیں کی ہیں۔