ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2024: لاہور میں عروسی فیشن کا رنگا رنگ آغاز

ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2024: لاہور میں عروسی فیشن کا رنگا رنگ آغاز

لاہور کے مقامی ہوٹل میں حال ہی میں "ہم برائیڈل کیٹیور ویک 2024" کا آغاز ہوا، جس میں فیشن اور شوبز انڈسٹری کے نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔

 اس تقریب کا ماحول دلہن کی طرح سجایا گیا تھا، جس میں ماڈلز نے بھاری کام والے برائیڈل ملبوسات پہن کر ریمپ پر واک کی۔ اس شو کے دوران نہ صرف جدید عروسی رجحانات بلکہ برائیڈل میک اپ اور ہیئر اسٹائلنگ کے نئے انداز بھی پیش کیے گئے۔پہلے دن آٹھ ڈیزائنرز کی عروسی کولیکشنز پیش کی گئیں، جن میں عائشہ شعیب ملک، ووفائن جیولری، ایج ری پبلک، ہماحماد، شکیلز بائی ذیشان دانش، اقرافرقان، منیب نواز اور پریشا فارہاؤس آف امیر عدنان شامل تھے۔ شو کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور معروف ماڈل ونیزہ احمد نے شو کی کوریوگرافی کی۔ ایج ریپبلک کی کولیکشن میں قدیم روایات کو خراج تحسین پیش کیا گیا، جبکہ ہماحماد کی کولیکشن میں ماضی کی نامور اداکارہ ممتاز بیگم اور سونیہ حسین شوسٹاپرز کے طور پر شامل ہوئیں۔فلم "کٹر کراچی" کے فنکار طلحٰہ انجم اور کنزیٰ ہاشمی نے بھی منیب نواز کے شو اسٹاپرز کے طور پر ریمپ پر واک کی، اور شو کے دوران گلوکار بلال سعید کی پرفارمنس نے شرکاء کو محظوظ کیا۔ یہ شو تین دن تک جاری رہے گا اور مزید رنگ بکھیرے گا۔