پاکستانی اداکارہ لائبہ خان نے اپنی شادی کے یادگار لمحات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کر دیے، جس کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔
اداکارہ نے مدینہ منورہ میں اپنے شوہر جواد کے ساتھ نکاح کیا، جس کے بعد شادی کی تقریبات کراچی میں منعقد ہوئیں، جن میں مہندی اور قوالی کے ایونٹس شامل تھے۔لائبہ خان نے شادی کے دن روایتی سرخ لباس زیب تن کیا اور رخصتی کے وقت اہلِ خانہ کی آنکھیں نم ہو گئیں۔ بہن ایمان خان اور والدہ بھی جذباتی لمحات میں شریک رہیں۔ رخصتی کے دوران اداکارہ نے شوہر کے ساتھ "تیرے حوالے" گیت گنگنایا اور مسکراتے ہوئے اپنی نئی زندگی کی طرف قدم بڑھایا۔اداکارہ کے 4 ملین سے زائد فالوورز نے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز پر دلچسپ تبصرے کیے اور مداحوں نے ان کی خوشیوں میں شریک ہونے کا اظہار کیا۔ لائبہ خان حال ہی میں ڈرامہ ’موہرا‘ میں شاندار اداکاری کے بعد ذاتی زندگی کے نئے مرحلے میں داخل ہوئی ہیں۔