پاکستانی اداکارہ لائبہ خان کی مدینہ منورہ میں نکاح کے بعد دعائے خیر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔
لائبہ خان انسٹاگرام پر 37 لاکھ فالوورز رکھتی ہیں اور ان کے مقبول ڈراموں میں کفارہ، آفت، آس پاس، ہمراز اور بیلگام شامل ہیں۔ ‘کفارہ’ نے ان کی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور 2024 میں تقریباً 2 ارب ویوز حاصل کیے۔مداحوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ہٹ ڈراما سیریل ’مہرہ‘ میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا۔ لائبہ کی بہن ایمان خان بھی ایک کامیاب اداکارہ ہیں۔
دعائے خیر کی تقریب میں لائبہ نے ہلکے موو پنک رنگ کا فرش تک لمبا انارکلی زیب تن کیا، جس پر نفیس سنہری اور ٹِلہ ورک کیا گیا تھا۔ دلہن کو سنہری موتیوں کے لاکٹ، جھومر اور جھمکوں سے تیار کیا گیا اور بال کھلے اور ہلکے گھنگھریالے رکھے گئے۔ان کا حسین انداز ذکیہ رقیہ سیلون کی جانب سے اسٹائل کیا گیا، جس نے تقریب میں موجود تمام افراد اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنایا۔