برائیڈل کوچر ویک: صبا قمر کی بیک اسٹیج ریہرسل ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر بحث

برائیڈل کوچر ویک: صبا قمر کی بیک اسٹیج ریہرسل ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر بحث

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی  اداکارہ صبا قمر اپنی جاندار اداکاری کے باعث پہچانی جاتی ہیں، تاہم وہ اپنے بے باک انداز کی وجہ سے اکثر تنقید کی زد میں بھی رہتی ہیں۔

پانی جیسا پیار، باغی، بے شرم، چیخ، ڈائجسٹ رائٹر اور فراڈ جیسے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی صبا قمر حال ہی میں برائیڈل کوچر ویک کے دوران ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔ ان کے انداز اور اعتماد کو متعدد مداحوں نے سراہا اور تعریف کرتے دکھائی دیے۔تاہم اسی ایونٹ کے دوران صبا قمر کی بیک اسٹیج ریہرسل کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں وہ ریمپ واک کی مشق کے دوران نظر آتی ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ پر تنقید بھی سامنے آئی، جس پر مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارفین نے صبا قمر کے اعتماد اور پیشہ ورانہ انداز کی حمایت کی، وہیں بعض حلقوں کی جانب سے ان کے انتخابِ لباس اور انداز پر اعتراضات بھی کیے گئے۔