پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی اور معدنیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب کا توانائی اور معدنیات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور سعودی عرب نے توانائی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کرلیا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان توانائی، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔علی پرویز ملک نے سعودی سفیر کو ریاض میں منعقدہ فیوچر منرلز فورم کی کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ فورم پاکستان اور سعودی عرب کے توانائی تعاون کے لیے اہم پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔سعودی سفیر نے پاکستان کی فعال شرکت کو سراہا اور کہا کہ معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مسلسل رابطے ضروری ہیں، تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات عملی نتائج میں بدل سکیں۔