آسٹریلیا اور جاپان نے توانائی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا

آسٹریلیا اور جاپان نے توانائی اور معدنیات کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا

آسٹریلیا اور جاپان نے توانائی اور اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کو گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اس سلسلے میں جاپان کے وزیر اعظم سانائے تاکائیچی نے اپنے تین روزہ دورے کے دوران آسٹریلوی ہم منصب انتھونی البانی سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک نے حالیہ مہینوں میں دفاعی معاہدے پر دستخط کے بعد اب توانائی، خوراک اور اہم معدنیات کی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا ہے۔انتھونی البانی نے بیان میں کہا کہ دونوں ممالک اپنی معیشتوں کو مستقبل کے معاشی جھٹکوں اور غیر یقینی صورتحال سے بچانے کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مل کر کام کرنے سے ہم ایک محفوظ اور لچکدار سپلائی چین تشکیل دے سکیں گے، جس سے آسٹریلیا اور جاپان کے کاروبار اور صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا جاپان کو توانائی کی فراہمی میں تقریباً ایک تہائی حصہ فراہم کرتا ہے، اور مائع قدرتی گیس کے حوالے سے جاپان آسٹریلیا کا سب سے بڑا منڈی ہے۔ اس تعاون سے دونوں ممالک اپنی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی مارکیٹ میں اپنی پوزیشن کو مضبوط بنائیں گے۔