بابر اعظم نے ہوم انٹرنیشنل میچوں کی 100 ویں سنچری مکمل کر کے سنگ میل عبور کر لیا

بابر اعظم نے ہوم انٹرنیشنل میچوں کی 100 ویں سنچری مکمل کر کے سنگ میل عبور کر لیا

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جمعرات کے روز بابر اعظم نے اپنا 100 واں ہوم انٹرنیشنل میچ کھیل کر ایک اور منفرد سنگ میل حاصل کر لیا۔

بابراعظم نے کہا کہ پاکستان میں اپنے کیریئر کا 100 واں میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔بابراعظم نے شائقین کرکٹ کی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک میں شائقین کی محبت اور سپورٹ نے ہمیشہ انہیں بہتر کھیلنے کی ترغیب دی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور اور دیگر وینیوز پر کھیلی گئی اننگز ان کے دل کے بہت قریب ہیں اور ہر وینیو کی اپنی یادیں ہیں۔اپنے ابتدائی سفر کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ 2006 یا 2007 میں بطور بال پکر اسٹینڈ میں موجود تھے اور پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھتے تھے، اور آج اسی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہوم سنچری میچ کھیلنا کسی خواب سے کم نہیں۔

پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر شائقین کے سامنے کھیلنا ہمیشہ خاص لمحہ ہوتا ہے، اور یہ دن مزید یادگار ہے کیونکہ بابراعظم پاکستان میں اپنے کیریئر کا 100 واں میچ کھیل رہے ہیں۔ہیسن نے بابراعظم کو اس سنگ میل پر مبارکباد دی اور کہا کہ اپنے ملک میں 100 انٹرنیشنل میچ کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کے لیے بڑا اعزاز ہے اور بابراعظم نے پاکستان کرکٹ کے لیے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔