جوس بٹلر نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بڑا سنگ میل عبور کرلیا

جوس بٹلر نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بڑا سنگ میل عبور کرلیا

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر نے سری لنکا کے خلاف ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کے دوران اہم سنگ میل عبور کرلیا۔

جوس بٹلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 44 گیندوں پر 80 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔اس اننگز کے بعد جوس بٹلر کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر کے مجموعی رنز 161 میچوں میں 4 ہزار 292 ہوگئے ہیں۔بٹلر نے اس کارکردگی کے ساتھ بھارت کے سابق کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے اپنے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر 4 ہزار 231 رنز بنائے تھے۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں اب جوس بٹلر سے آگے صرف پاکستان کے بابر اعظم موجود ہیں۔ بابر اعظم نے 145 میچوں میں 4 ہزار 596 رنز بنا رکھے ہیں۔یوں جوس بٹلر نے روہت شرما کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں ایک اور اہم مقام حاصل کرلیا ہے۔