ویب ڈیسک:پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 5 وکٹیں لے کر اہم سنگ میل عبور کیا۔ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے 8 اوورز میں 29 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
حارث نے اپنے کیریئر کے 39 ون ڈے میچز میں 77 وکٹیں حاصل کیں، جو کسی بھی فُل ممبر ٹیم کے فاسٹ بولر کے ابتدائی 39 میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں ہیں۔ عمان کے بلال خان 83 وکٹوں کے ساتھ ان سے آگے ہیں، جبکہ پاکستان کے دیگر فاسٹ بولرز جیسے شاہین آفریدی اور ثقلین مشتاق کا ریکارڈ بھی حارث نے توڑ دیا ہے۔یہ کامیابی حارث کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے، اور ان کی شاندار کارکردگی پاکستان کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوئی، جس نے سیریز کو 1-1 سے برابر کر لیا۔