شوہر ریمبو کی شخصیت نے مجھے اکشے کمار یاد دلا دی:صاحبہ افضل

شوہر ریمبو کی شخصیت نے مجھے اکشے کمار یاد دلا دی:صاحبہ افضل

شوبز انڈسٹری کی  اداکارہ صاحبہ افضل نے ریمبو کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی سے متعلق دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صاحبہ افضل نے کہا کہ انہیں ریمبو کی ظاہری شکل سے زیادہ ان کی عادات اور شخصیت نے متاثر کیا۔ ریمبو ایک پاکیزہ روح کے مالک تھے اور یہی خوبی انہیں سب سے زیادہ پسند تھی۔صاحبہ افضل نے مزید بتایا کہ وہ بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار کی بڑی مداح رہی ہیں اور اسی وجہ سے انہیں ریمبو میں بھی اکشے کمار جیسی جھلک نظر آتی تھی۔انہوں نے کہا کہ شادی سے قبل ریمبو انہیں ’صاحبہ او صاحبہ‘ گنگناتے اور پھول تحفے میں دیا کرتے تھے۔ فلم ’ہاتھی میرے ساتھی‘ کی شوٹنگ کے دوران ایک موقع پر ریمبو نے ان کی جان بھی بچائی۔

صاحبہ افضل کے مطابق، شادی کے بعد جیسے جیسے رشتہ مضبوط ہوا، ان کی ایک دوسرے کے لیے اہمیت بڑھتی گئی اور اب وہ زندگی کو ایک دوسرے کے بغیر تصور نہیں کر سکتے۔انہوں نے جذباتی انداز میں کہا کہ اگر یہ رشتہ مزید گہرا نہ ہوتا تو شاید وہ ایک دوسرے کو وقت کے ساتھ بھول جاتے، مگر آج وہ زندگی کو ایک نئے شعور اور احساس کے ساتھ دیکھتے ہیں۔