سینئر اداکارہ نشو بیگم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنی بیٹی صاحبہ اور ریمبو کی شادی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بیٹی صاحبہ اور ریمبو کی شادی کے خلاف تھیں، کیونکہ صاحبہ انڈسٹری میں کام کرنے کے لیے بہت ضد کرتی تھیں اور یہاں تک کہ بلیک میل کرکے اجازت حاصل کی تھی کہ اگر فلموں میں کام کرنے کی اجازت نہ دی گئی تو وہ اپنی جان لے لیں گی۔نشو بیگم نے ذکر کیا کہ انہوں نے اور ان کے دوسرے شوہر نے صاحبہ کو فلموں میں کام کرنے کی اجازت دی، حتیٰ کہ سکیورٹی گارڈز بھی بھیجے گئے تاکہ اس کی حفاظت کی جا سکے، مگر ریمبو نے اسے لے لیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ صاحبہ کی شادی کے خلاف بھی تھیں کیونکہ صاحبہ نے بلیک میل کرکے فلموں میں کام کرنے کے لیے اجازت لی تھی، لیکن بعد میں ریمبو سے ملاقات کے بعد اس نے شادی کی ضد پکڑ لی اور فلموں سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
نشو بیگم کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیٹی سے کہا کہ وہ جو پروجیکٹس شروع کر چکی ہے، انہیں مکمل کر لے تاکہ ہرجانہ ادا نہ کرنا پڑے اور ساکھ بھی متاثر نہ ہو، جس پر صاحبہ شوٹنگ مکمل کرنے کے لیے راضی ہو گئی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ صاحبہ کا ریمبو سے شادی کرنا ایک جنون تھا، جس کے آگے ان کا ہتھیار ڈال