اداکارہ نشو بیگم کے انکشافات پر مبنی ہے، جن میں انہوں نے بتایا ہے کہ اپنی بیٹی صاحبہ کی ریمبو سے شادی نہ کروانے پر بیٹی نے خودکشی کی دھمکی دی تھی۔
نشو بیگم نے حال ہی میں کو دیے گئے انٹرویو میں اپنے کیریئر، خاندان اور ذاتی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین مذہبی خیالات رکھتے تھے اور انہوں نے کم عمری میں قرآن پاک کی تعلیم مکمل کی تھی۔ والدین چاہتے تھے کہ وہ فلم انڈسٹری میں نہ آئیں، مگر ان کا شوق اور محنت انہیں اس طرف لے آئی۔ اداکاری شروع کرنے پر والدہ نے ان کی بہت پٹائی کی، اور وہ آج بھی والدہ کی مار کو یاد کرتی ہیں۔نشو بیگم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ بچپن میں بہت خوبصورت تھیں اور نویں جماعت میں اسکول جانے کے لیے برقعہ پہن کر جاتی تھیں تاکہ لوگوں کی نظروں سے بچ سکیں۔
بیٹی صاحبہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹی بہت بڑی بلیک میلر ہے اور اس نے انہیں بہت پریشان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ صاحبہ اور ریمبو کے عشق کے خلاف تھیں، مگر شادی کے خلاف نہیں۔ وہ چاہتی تھیں کہ بیٹی پہلے کسی مقام پر پہنچے، پھر شادی کرے۔نشو بیگم نے بتایا کہ صاحبہ کی فرمائش پر انہوں نے بیٹی کو جلدی فلموں میں کام کرنے کی اجازت دی، لیکن بعد میں بیٹی نے ریمبو سے محبت اور شادی کے لیے اصرار شروع کر دیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ صاحبہ اور ریمبو کی شادی نہیں بلکہ عشق کے خلاف تھیں۔
سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ بیٹی صاحبہ نے ریمبو سے شادی نہ کرنے پر نشو بیگم کو دھمکی دی کہ وہ خودکشی کریں گی یا پھر انہیں گھر میں لاش ملے گی۔