پاکستان شوبز کے جان ریمبو افضل خان نے دوسری شادی کی خواہش کا مزاحیہ انداز میں اظہار کی

پاکستان شوبز کے جان ریمبو افضل خان نے دوسری شادی کی خواہش کا مزاحیہ انداز میں اظہار کی

افضل خان، جنہیں شوبز میں جان ریمبو کے نام سے جانا جاتا ہے، نے ایک رمضان اسپیشل پروگرام میں اپنی ذاتی زندگی کے دلچسپ پہلو بیان کیے۔
اداکار نے اپنی رخصتی کے وقت کے جذباتی لمحات بھی یاد کیے، کہا کہ اس موقع پر وہ واقعی رو پڑے تھے، کیونکہ اپنی زندگی کی جدوجہد کو یاد کر کے جذباتی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ شادی سے پہلے گھر بنانے کے لیے دن رات محنت کی اور یہی جدوجہد اس لمحے میں یاد آ گئی۔پروگرام کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنے بارے میں کون سی افواہ پھیلانا چاہیں گے، تو افضل خان نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا کہ وہ چاہتے ہیں کہ لوگ سوچیں کہ انہوں نے دوسری شادی کرلی ہے۔اداکار نے واضح کیا کہ اسلام میں دوسری شادی کی اجازت موجود ہے، لیکن فی الحال ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ افواہ پھیلا کر لوگوں کا ردعمل دیکھا جا سکتا ہے، لیکن کیمرہ بند ہونے کے بعد کسی کو حقیقت معلوم نہ ہو۔افضل خان نے شوبز میں اپنی منفرد اداکاری کے باعث بے حد شہرت حاصل کی، خاص طور پر ڈرامے ’’گیسٹ ہاؤس‘‘ میں ان کے کردار نے ناظرین کے دل جیت لیے۔