اکشے کمار نے فلم ’سیلفی‘ میں کام کرنے کا معاوضہ کیوں نہیں لیا؟

اکشے کمار نے فلم ’سیلفی‘ میں کام کرنے کا معاوضہ کیوں نہیں لیا؟

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے اپنی فلم ’سیلفی‘ میں کام کرنے کا معاوضہ لینے سے انکار کیا تھا۔ یہ بات فلم ساز پرتھوی راج سوکومارن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا۔

پرتھوی راج سوکومارن نے بتایا کہ جب اکشے کمار سے فلم ’سیلفی‘ میں کام کرنے کے حوالے سے بات کی گئی، تو انہوں نے ایک روپیہ بھی معاوضہ لینے سے انکار کر دیا۔ اکشے نے کہا تھا کہ اگر فلم ہٹ ہو جائے گی تو وہ اپنے معاوضے کا حق ادا کریں گے، لیکن چونکہ فلم زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی، اس لیے انہوں نے معاوضہ نہیں لیا۔فلم ’سیلفی‘ میں اکشے کمار کے ساتھ اداکار عمران ہاشمی اور اداکارہ نصرت بھروچا بھی اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔ یہ فلم 2019 کی ہٹ ملیالم فلم ’ڈرائیونگ لائسنس‘ کا ہندی ورژن ہے، جسے راج مہتا کی ہدایت کاری میں بنایا گیا تھا۔اکشے کمار کا یہ اقدام اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ اپنی فلم کی کامیابی کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں اور اپنے کام کے معاوضے کے بارے میں ایک مختلف سوچ رکھتے ہیں۔