لاہور میں کھلے مین ہول میں گرنے سے ایک ماں اور اس کی بیٹی ہلاک ہو گئیں، جس کے بعد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے تمام وارڈنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سیکٹرز میں موجود بغیر ڈھکن والے مین ہول اور گٹر کی نشاندہی کریں، ان کی تصاویر بنا کر فوری طور پر وائرلیس میسج کے ذریعے رپورٹ جمع کرائیں۔یہ اقدام خطرناک مقامات کی فوری شناخت اور بندش کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔