لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں میونسپل انتظامیہ کی غفلت کے باعث ایک کھلا مین ہول سات سالہ بچے کی زندگی نگل گیا۔
اطلاعات کے مطابق محمد ریحان سکول جانے کے دوران کھلے مین ہول میں گر گیا۔ریسکیو ٹیمیں تقریباً ایک گھنٹے سے تلاش و بچاؤ کے آپریشن میں مصروف ہیں، تاہم ابھی تک بچے کی لاش نہیں مل سکی۔