رائیونڈ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے اڑھائی سالہ بچہ ہلاک

رائیونڈ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے اڑھائی سالہ بچہ ہلاک

 رائیونڈ کے علاقے میں کھلے مین ہول میں گر کر بچہ جاں بحق ہو گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کی ہے اور مکمل تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ 
پولیس تھانہ رائیونڈ نے مقدمہ درج کرکے دو افراد، یاسین اور زین، کو گرفتار بھی کیا ہے، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے سیوریج کے پانی کے لیے مین ہول کھولا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ تحقیقات جاری ہیں اور مزید ذمہ داروں کی شناخت کے لیے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ہدایت دی ہے کہ کھلے مین ہولز اور نکاسی آب کے خطرناک مقامات کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ عوام کے تحفظ کے لیے متعلقہ اداروں کو ذمہ داری سے کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔