لاہور: داتا دربار کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والی بچی کی لاش برآمد

لاہور: داتا دربار کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والی بچی کی لاش برآمد

لاہور کے بھاٹی گیٹ داتا دربار کے قریب بدھ کی رات ایک دل خراش حادثہ پیش آیا جس میں ماں اور اس کی بیٹی کھلے مین ہول میں گر گئیں۔

 ابتدا میں ماں کی لاش برآمد ہوئی، جبکہ 18 گھنٹے کی تلاش کے بعد بچی کی لاش بھی سگیاں سے نکالی گئی۔واقعے کے فوری بعد وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ابتدائی طور پر واقعے کو جھوٹ قرار دیا تھا، لیکن ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی شناخت سعدیہ کے نام سے ہوئی اور واقعے کی تمام تفصیلات سیف سٹی کیمروں سے تصدیق شدہ ہیں۔

ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ماں اور بچی کی لاشیں نکالیں، جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہائی لیول انکوائری کمیٹی قائم کر کے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ کچھ افسران کو نااہلی اور غفلت کے باعث معطل بھی کر دیا گیا۔ ڈی آئی جی نے یقین دہانی کرائی کہ اہل خانہ کی ہدایات کے مطابق کارروائی کی جائے گی اور جس کی بھی غفلت ثابت ہوگی سخت ایکشن لیا جائے گا۔