لودھراں میں کھلے مین ہول میں گرنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

لودھراں میں کھلے مین ہول میں گرنے سے 7 سالہ بچہ جاں بحق

لودھراں کے علاقے دھنوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں سات سالہ بچہ ریحان کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

 ریسکیو حکام کے مطابق بچہ اپنے والد کے ساتھ ناشتہ کرنے آیا تھا اور والد کے پیچھے چلتے ہوئے مین ہول میں گر گیا۔پولیس نے اس واقعے پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور زیر تعمیر سڑک کے ٹھیکدار اور سب انجینئر کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی لودھراں کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا۔ انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت بھی کی اور واضح کیا کہ کسی معصوم کی جان سرکاری افسران کی غفلت کی بھینٹ نہیں چڑھے گی۔یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ شہری علاقوں میں مین ہولز اور زیر تعمیر سڑکوں کے حفاظتی انتظامات کی سخت ضرورت ہے تاکہ ایسے افسوسناک حادثات دوبارہ نہ ہوں۔