ڈاکو عبدالستارلولائی کے سر کی قیمت 25لاکھ مقرر،کچہ کا90فیصدعلاقہ کلیئر
رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ )کچہ کے علاقہ میں جاری آپریشن کے دوران 25لاکھ روپے سرکی قیمت والے ڈاکوسمیت لولائی گینگ کے مزید5ڈاکو ئوں نے ہتھیارڈال کرخود کوپولیس کے حوالے کردیا‘ کچہ کا90فیصدعلاقہ کلیئرکروالیاگیا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روزکچہ کے علاقہ میں جاری آپریشن کے دوران لولائی گینگ کے25لاکھ روپے سرقیمت والے ڈاکو عبدالستارلولائی نے اپنے4ساتھیوں سمیت خود کوہتھیارڈال کرپولیس کے حوالے کردیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرعرفان علی سموں نے میڈیاکوتفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ہتھیارڈالنے والے ڈاکو ئوں کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیاجائے گا‘ بچے کھچے ڈاکوہتھیارڈالنے میں عافیت سمجھیں‘ پولیس کچہ کریمنل کے خلاف کارروائیاں جاری رہیںگی۔واضح رہے کہ کچہ میں جاری آپریشن کے دوران اب تک پولیس نے 90فیصدعلاقہ ڈاکو ئوں کے قبضہ سے کلیئر کروالیاہے۔