رحیم یار خان:کچہ آپریشن،دشتی گینگ کے 3 ڈاکو سرنڈر

 اغواء اور ڈکیتی مقدمات میں مطلوب ملزموں نے ہتھیار ڈال دئیے 
رحیم یار خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کچہ میں جاری پولیس آپریشن کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں دشتی گینگ کے تین ڈاکوو ں نے ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کر دیا، گزشتہ روز کچہ میں جاری آپریشن کے دوران محمد بدھو عرف بھٹو، شاہ مراد عرف باگیہ اور وسیم نے ہتھیار ڈال کر خود کو ایس ایچ او تھانہ نواز آباد کے حوالے کیا، تینوں ملزم پولیس کو اغواء برائے تاوان، ڈکیتی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے، پولیس حکام کے مطابق ہتھیار ڈالنے والے ملزموں سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ کچہ علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن مزید تیز کیا جا رہا ہے۔