پولیس کا آپریشن،کچہ کے 23 ڈاکوئوں نے سرنڈر کردیا

2روز میں تعداد 29ہوگئی ،دوسرے گروہ بھی سرنڈرکردیں، ڈی پی او 
 لاہور( کرائم رپورٹر)ڈیرہ غازیخان راجن پورکچہ آپریشن میں پولیس کو بڑی کامیابی، 23 انتہائی مطلوب ڈاکوئوں نے سرنڈر کر دیا ،ڈی پی او محمد عمران نے پریس کانفرنس کر تے ہو ئے بتا یا کہ راجن پور کے کچہ ایریا میں پولیس نے بڑے پیمانے پر جاری آپریشن کے دوران اہم کامیابی حاصل کر لی مختلف گینگز سے تعلق رکھنے والے 23 انتہائی مطلوب ڈاکوئوں نے اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ سرنڈر ہونے والوں میں متعدد گینگز کے سرغنہ بھی شامل ہیں ڈی پی او محمد عمران نے مزیدبتایا کہ یہ ڈاکو پولیس اہلکاروں کی شہادت، قتل، اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں مطلوب تھے گرفتار ڈاکوئوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈی پی او کے مطابق گزشتہ 2 روز کے دوران مجموعی طور پر 29 ڈاکو اسلحہ سمیت سرنڈر کر چکے تھے، جبکہ جاری کچہ آپریشن میں سرنڈر کرنے والے ڈاکوئوں کی مجموعی تعداد 52 ہو گئی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ کچہ کراچی اور کچہ عمرانی میں پولیس کا بڑا آپریشن بدستور جاری ہے، جہاں ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈاکوئوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ آپریشن کے دوران ڈاکوئوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے جبکہ متعدد ڈاکو ئوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔دوسری جانب ڈی پی او عرفان علی سموں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کروڑ / کروڑ روپے سرکی قیمت والے قابل سکھانی اور مورزادہ دشتی بھی سرنڈر ہو چکے ہیں، پولیس کا کچہ میں دن رات ڈرون آپریشن جاری ہے جس کے نتیجہ میں یہ اہم ترین کامیابی ملی ہے دونوں ڈاکو جو کہ پولیس کے خلاف لڑتے چلے آرہے تھے آج ہتھیار ڈالتے ہوئے خود کو پولیس کے حوالے کر چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں جنگل میں موجود باقی ماندہ ڈاکوئوں کو بھی کہتا ہوں کہ ہتھیار چھوڑ کر خود کو قانون اور پولیس کے حوالے کر دیں۔