کچہ آپریشن، مزید 38 ڈاکو سرنڈر

 چھوٹا کوش اور لولائی گینگز کے 50 اور 25 لاکھ سر کی قیمت والے ڈاکو بھی شامل، سرنڈر کرنیوالوں کی تعداد 123ہوگئی 
رحیم یارخان (خصوصی رپورٹ )کچہ میں پولیس‘ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس بیورو اور ملٹری انٹیلی جنس کا مشترکہ آپریشن‘ مزید 38 ڈاکو سرنڈر‘سرنڈر ہونیوالوں میں چھوٹا کوش اور لولائی گینگز کے 50 اور 25 لاکھ سر کی قیمت والے ڈاکو بھی شامل‘جاری آپریشن میں سرنڈر ڈاکوو?ں کی تعداد 123 ہو گئی۔ تفصیل کے مطابق کچہ میں پولیس کی ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس بیورو اور ملٹری انٹیلی جنس کی مدد سے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کارروائیاں اور آپریشن جاری ہیں جس میں گزشتہ سے پیوستہ شب چھوٹا کوش گینگ کے 21 جبکہ گزشتہ شام ایک اور آپریشن کے دوران لولائی گینگ کے 17 ڈاکوو?ں نے اداروں کے سامنے سرنڈر کر دیا جس میں چھوٹا کوش کے سر کی قیمت 25 لاکھ روپے جبکہ لولائی گینگ کے عاشق موٹا کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔ جاری آپریشن کے دوران اب تک کچہ میں انتہائی مطلوب اندھڑ گینگ کے 24 ڈاکوو?ں سمیت 123 ڈاکو سرنڈر کر چکے ہیں۔