کچے میں عمرانی،سکھانی اور کراچی کے علاقوں میں آپریشن جاری ، فائرنگ کاتبادلہ متعدد ٹھکانے اور بنکرز تباہ
1700 پولیس اہلکار، 8 ڈرون ٹیمیں مصروف، حکومت کی رٹ قائم ہونے تک آپریشن جا ری رہے گا: آر پی او
رحیم یارخان(خصوصی رپورٹ) کچے میں بڑی کامیابی، 11 انتہائی مطلوب ڈاکوئوں نے ہتھیار ڈال دئیے‘ کچے عمرانی‘ سکھانی اور کچے کراچی کے علاقوں میں پولیس کا ڈاکوو?ں کے خلاف بھرپور آپریشن جاری۔ ترجمان پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی اور ڈرون کے ذریعے ڈاکوو?ں کے ٹھکانوں اور بنکرز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کارروائی کے دباو? کے باعث انتہائی مطلوب عمرانی گینگ کے 11 ڈاکو جان کے خوف سے بھاری اسلحہ سمیت پولیس کے سامنے سرنڈرہوگئے۔ گرفتار ڈاکو اغوا ، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے جنہیں قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔ آپریشن کے دوران ڈاکوو?ں کے متعدد ٹھکانے اور بنکرز تباہ کر دیے گئے جبکہ پولیس اور ڈاکوو?ں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی جاری ہے۔ پولیس نے کچے رجوانی کے علاقے کا محاصرہ بھی کرلیا۔ آپریشن میں رحیم یارخان اورراجن پور پولیس کے 1700 پولیس اہلکار، 8 ڈرون ٹیمیں، 6 بلٹ پروف موبائل ، 3 اے پی سی حصہ لے رہی ہیں۔گزشتہ روز آر پی او بہاولپور غازی صلاح الدین نے آپریشن کا جائزہ لیا اور کہا ہے کہ جرائم کی دنیا سے توبہ اور سرنڈر کرنے والے ملزمان سے مقابلہ نہیں کیا جائے گااور خود کو پولیس کے حوالے کرنیوالے ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچے میں حکومت کی رٹ قائم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا، ڈاکوو?ں کو وارننگ ہے کہ ہتھیار ڈال کر خود کو پولیس کے حوالے کردیں۔