منشیات فروش اور چوری و راہزنی میں ملوث گینگ کے 4 ارکان گرفتار

چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹ) تھانہ کسووال پولیس نے منشیات فروشی اور چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے احکامات کی روشنی میں پولیس نے مختلف کارروائیاں کیں۔تھانہ کسووال پولیس نے منشیات فروش ملزم یونس کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1220 گرام چرس بر آمد کر لی اور مقدمہ درج کر لیا۔ اسی طرح چوری و راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ساڑھے چھ لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کر لیا گیا۔