منشیات فروش اور 2 متحرک ڈکیت گینگ کے ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی زیرنگرانی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ایچ سمن آباد فراز احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان میں 2 منشیات فروش اور 2 متحرک ڈکیت گینگ کے ملزمان گرفتار کئے گئے۔منشیات فروش شیراز اور حمزہ سے مجموعی طور پر2 کلو چرس برآمد کی گئی ملزمان پارکوں اور اورنج ٹرین کے سٹاپ پر منشیات فروخت کرتے تھے، ملزمان داؤد اور افضل کو خفیہ اطلاع پر ڈونگی گراؤنڈ سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے قلعہ گجر سنگھ، شاہدرہ اور ہربنس پورہ پولیس کو مطلوب تھے 3 موٹر سائیکلیں برآمد کر گئیں ملزمان سے پستول 30 بور بمہ گولیاں نقدی 40 ہزار اور قیمتی موبائل بھی برآمد کی گئی ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید انٹیروگیشن کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیاایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او سمن آباد فراز احمد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی تمام جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں