چوری ،ڈکیتی میں ملوث 3ملزم ، ایک منشیات فروش گرفتار

کھچی والا (خصوصی رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کی ہدایت پر پولیس تھانہ کھچی والا کی کارروائیاں، چوری اور ڈکیتی میں ملوث 3 ملزم اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ کھچی والا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف کارروائیوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزموں اور ایک منشیات فروش ملزم کو گرفتار کیا گرفتار ملزموں کے قبضے سے لاکھوں روپے ،مال مسروقہ اور منشیات فروش سے بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔