غازی آباد (خصوصی رپورٹ)شہری کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کے 2 اہم ارکان کو گرفتار کر لیا، تھانہ سٹی کے ایس ایچ اورائے قمر عباس کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے جدید طریقہ کار اور آن لائن ٹریکنگ کے ذریعے ملزموں کو حراست میں لیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شہریوں کو مختلف طریقوں سے آن لائن دھوکہ دہی کا نشانہ بنا رہے تھے،ملزموں کے قبضے سے موبائل فونز اور دیگر اہم شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔