28 لاکھ روپے نقدی، 50 لاکھ مالیت کت طلائی زیورات، لاکھوں روپے مالیت کے 28 قیمتی موبائل فونز برآمد
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پولیس نے راہزنی اور چوری میں ملوث تین گروہوں کے 8 ملزمان گرفتار کرلیا ۔ ایس پی سٹی سیلمان ظفر کے مطابق تھانہ کوہسار پولیس نے جرائم پیشہ گروہوں کی قلیل وقت میں گرفتاری عمل میں لائی گئی، مال مسروقہ کی بڑے پیمانے پر برآمدگی ہوئی ہے۔ایس ایس پی سڑی کا کہنا ہے کہ ڈکیتی، راہزنی اور چوری میں ملوث تین گروہوں کے 08 ارکان گرفتار کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 28 لاکھ روپے نقدی، 50 لاکھ مالیت کت طلائی زیورات، لاکھوں روپے مالیت کے 28 قیمتی موبائل فونز برآمد کرکے قبضے میں لئے گئے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد ہوا۔گرفتار ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج کرلئے گئے۔ملزمان نے تھانہ کوہسار و ملحقہ علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔منظم و متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔