پاکپتن (خصوصی رپورٹ) اینٹی کرپشن حکام نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لیبر انسپکٹر کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ اینٹی کرپشن ذرائع کے مطابق لیبر انسپکٹر عرفان افضل نے رجسٹریشن کے عوض دس ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔اینٹی کرپشن حکام نے شکایت پر چھاپہ مار کر ملزم کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار لیبر انسپکٹر عرفان افضل کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔