پاکپتن (خصوصی رپورٹ)اینٹی کرپشن پاکپتن نے سب انسپکٹر تھانہ فرید نگر کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔سرکل آفیسر اینٹی کرپشن پاکپتن کاشف ہاشمی نے ٹیم کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی ٹریپ ریڈ کرتے تھانہ فرید نگر کے انچارج انویسٹی گیشن سب انسپکٹر عبدالمجید کو 10 ہزار روپے رشوت لیتیموقع پر گرفتار کرکے رشوت کے نشان زدہ کرنسی نوٹ بر آمد کر لیے۔ ملزم نے مقدمے کے مدعی سے نامزد ملزم کی گرفتاری کے عوض رقم وصول کی تھی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔