اینٹی کرپشن ٹیم نے پٹواری عبدالکریم اور منشی نعیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
پاکپتن (خصوصی رپورٹ) اینٹی کرپشن حکام نے پٹواری کے دفتر پر چھاپہ مار کر پٹواری کو 7 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پٹواری عبدالکریم نے شہری محمد نوید سے وراثتی انتقال کے عوض 17 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کے دوران پٹواری عبدالکریم اور منشی نعیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن پاکپتن محمد کاشف نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔