لیسکو ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

کوٹ عبدالمالک سب ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ نیکام کیلئے 1 لاکھ کا مطالبہ کیا
لاہور : لیسکو ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے کوٹ عبدالمالک سبڈویژن کا ملازم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا، گرفتار ملزم کی شناخت علی رضا کے نام سے ہوئی، ملزم لیسکو میں بطور لائن سپرنٹنڈنٹ تعینات تھا، اسے سٹی مجسٹریٹ کی موجودگی میں رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے قانونی کام کرنے کیلئے 1 لاکھ روپے کا ناجائزمطالبہ کیا،چھاپہ مار کارروائی میں سٹی مجسٹریٹ کے نشان زدہ 1 لاکھ روپے مالیت کے نوٹ ملزم سے برآمد ہوئے۔ ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا ، ترجمان کے مطابق ملزم کے ساتھ شریک دیگر ملزموں کا تعین دوران تفتیش کیا جائے گا۔