ساہیوال(خصوصی رپورٹ)اینٹی کرپشن پولیس کا سول جج کی نگرانی میں چھاپہ، ٹریفک پولیس کیسب انسپکٹر کو20ہزار روپے رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیاگیا۔ شیخوپورہ کے رہائشی ڈرائیور علی حسنین نے ایل ٹی وی ڈرائیونگ لائسنس بنانے کیلئے سب انسپکٹر علی رضا سے رابطہ کیا تو اس نے 30ہزارمانگے اورمعاملہ 20ہزار میں طے ہو گیا تو ڈرائیور نے اینٹی کرپشن حکام کو آگاہ کردیا جس پر سرکل آفیسر ارشد زمان نے ٹیم کے ہمراہ سول جج سردار عمر حسن کی زیرنگرانی عارفوالا پل کے قریب ریڈ کرکے مذکورہ افسر کو 20ہزار رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے نشان زدہ نوٹ بر آمد کرلئے۔ پولیس تھانہ اینٹی کرپشن ساہیوال نے سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔