پرویز عرف پیجی ڈاکو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزم گرفتار

پاکپتن (خصوصی رپورٹ) تھانہ صدر پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث تین ڈاکو ئوں کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او جاوید چدھڑ کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی و راہزنی کی دس وارداتوں میں مطلوب پرویز عرف پیجی گینگ کے سرغنہ سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزموں سے بیس لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات، نقدی، موٹر سائیکلیں اور وارداتوں کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کیا گیا۔