ہربنس پورہ پولیس نے سنیچر گینگ کا سرغنہ علی عرف عروج کالا کو گرفتار کر لیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ پولیس نے متحرک سنیچر گینگ کا سرغنہ علی عرف عروج کالا کو گرفتار کر لیا ترجمان کے مطابق ہربنس پورہ پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سنیچنگ کی تین وارداتوں میں ملوث ملزم علی عرف عروج کالا کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے سے ریکارڈ یافتہ، ڈکیتی، چوری، نقب زنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔