لاہور(کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ میں ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے چور اورڈکیت گینگ کا سرغنہ اعظم عرف اجو گرفتارکر لیا گیاترجمان ڈولفن کے مطابق دوران پٹرولنگ ڈولفن ٹیم نے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا،فرار ہونے کی کوشش کی ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد کینال روڈ کے قریب ملزم کو راؤنڈ اپ کر لیاملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ 2306/25 تھانہ ہربنس پورہ میں درج ہیملزم ریکارڈ یافتہ ہے40 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔گرفتار ملزم اعظم عرف اجو برآمدگی سمیت کارروائی کیلئے تھانہ ہربنس پورہ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق شہری موٹر سائیکل و گاڑی چوری ہونے کی اطلاع فوری طور پر پولیس ایمرجنسی 15 پر دیں۔ڈولفن سکواڈ کی موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں