گرفتار ملزم نے مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 171 وارداتیں کی:ترجمان ڈولفن
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ سٹریٹ کریمنلز کے خلاف پر عزم ہے لاہور سٹی میں وارداتوں کی ڈبل سینچری کرنے والا اعظم عرف فوجی گینگ کے سرغنہ کوگرفتارکرلیا گیا ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتار ملزم نے مخصوص ایریا میں مجموعی طور پر 171 وارداتیں کی۔ڈولفن سکواڈ نے ملزم کو انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے شادمان سے گرفتار کیا۔گرفتار ملزم پر ڈکیتی، چوری، جھپٹا، گینگز و دیگر سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ملزم اعظم عرف فوجی کو مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شادمان کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ،پی آر یو شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہے