چھپٹا مار گینگ کا سرغنہ ارشد عرف جوکر گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اویس شفیق کی زیر صدارت باغبانپورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ڈی پی او باغبانپورہ محمد عامر،ایس ایچ او باغبانپورہ محمد عمران نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی ہے، دوران واردات معصوم شہریوں کو لوٹنے والا 50 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ خطر ناک رابر اورچھپٹا مار گینگ کا سرغنہ ارشد عرف جوکر گرفتار کرلیاملزم ارشد عرف جوکر سے 30لاکھ روپے نقدی،موٹر سائیکل، اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ترجمان پولیس کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کی طرف سے ایس پی کینٹ اویس شفیق کو ملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا تھاایس پی کینٹ کی ہدایت پر ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تھی ایس پی کینٹ اویس شفیق نے ملزم ارشد عرف جوکر سے برآمد ہونے والی رقم اصل مالکان کے حوالے کیں،ملزم پولیس مقابلہ، رابری، ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری ہے،ایس پی کینٹ اویس شفیق کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیامعصوم شہریوں نے اپنی رقم واپس ملنے پر باغبانپورہ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او باغبانپورہ محمد عمران اور پولیس ٹیم کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے پولیس عوام کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے،جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔