لاہور میں ماں اور بیٹی کے گٹر میں گر کر جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعے کے بعد وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو سبکدوش ہونے کی پیشکش بھی کی، تاہم وزیر اعلیٰ مریم نواز نے انہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اگر میرے استعفے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو میں اسے دینے کے لیے تیار ہوں، کیونکہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ شاید میں نے ہی اس خاتون کو دھکے دے کر گرا دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی غلطی یہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی معلومات کو انہوں نے میڈیا کے ساتھ شیئر کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ ساتھ ان کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی اور ان افسران کی زیادتی کا بوجھ انہیں برداشت کرنا پڑا۔