لاہور: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہ، وزیر محفوظ

لاہور: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو کینال روڈ پر حادثہ، وزیر محفوظ

لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا، جس میں وہ محفوظ رہیں۔

حادثہ کینال روڈ پر جیل روڑ انڈر پاس کے نیچے ہوا جب عظمیٰ بخاری پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں۔مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق، یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب عظمیٰ بخاری کی گاڑی جی او آر سے پنجاب یونیورسٹی کی جانب جا رہی تھی۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور وہ صحیح سلامت رہیں۔ حادثے کے بعد، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت کو متبادل گاڑی فراہم کی گئی اور وہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئیں۔عظمیٰ بخاری اس وقت پنجاب یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ کی اسکالرشپ کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہی تھیں، جہاں وزیر اعلیٰ کی جانب سے طلباء کو اسکالرشپ فراہم کی جانے والی تھی۔